گھر بیٹھے پاسپورٹ سائز تصویر کیسے بنائی جائے ؟ - تصویر بنانے والے كے لیے ہدایت
اچھے نتائج پانے كے لیے اچھی بنیادی تصویر کا ہونا ضروری ہے . یہ رہی چند ہدایت
سامان
آپ كے پاس نیا سمارٹ فون یا ڈیجیٹل کیمرہ ہونا چاہیے جس کی قرارداد 5میگا پکسل یا اس سے زیادہ ہو
بیک گراؤنڈ
.آپ کو چاہیے كے آپ لائٹ دیوار ، یسکرین یا شیٹ کا استعمال کریں . وہ بندہ جس کی آپ تصویر بنا رہیں ہیں اس کا گہرا سایہ دیوار پر نہیں آنا چاہیے . ہمارا سافٹ ویئر دیوار پر ہلکے سائے میں کام کرنے کی سیلاحیات رکھتا ہے
لائیٹنگ ، فلیش
.بہترین نتائج كے لیے روشنی كے انتظام ہونا بہت ضروری ہے . بہترین وقت تصویر لینے کا وہ ہے جب روشنی لیکن بادل آئے ہوئے ہوں تاکہ سورج کی روشنی آپ كے چہرے پر نہیں آئے . سائے یا بہت تیز روشنی سے پرہیز کریں . آپ كے چہرے پر روشنی برابر ہونی چاہیے . فلیش کا استعمال کریں اگر روشنی اچھی نہیں ہو یا چہرے پر سایہ آرہا ہو یا روشنی چہرے پر برابر نہ آراہی ہو
کپڑے
.کپڑے گہرے رنگ كے پہننے چاہیے تاکہ بیک گراؤنڈ كے ساتھ واضح فرق نظر آئے
چشمے
.امریکی ویزا اور پاسپورٹ كے لیے چشمے نہیں پہن سکتے . واسے آپ کو چشموں كے ساتھ تصویر نہیں بنانی چاہیے . اگر آپ سمجھتے ہیں كے آپ عینک نہیں اُتَر سکتے تو آپ ایسی عینک پہنیں جو اندھیرا کرنے والی یا ان پہ کوئی داغ نہ ہو . آپ کی آنکھیں بالکل صاف نظر آنی چاہیے
بال
.آپ کا چہرہ بالوں سے نہیں بھرا ہونا چاہیے خاص طور پر آنکھیں واضح نظر آنی چاہیے . کچھ داستاویزات كے لیے کان کا واضح نظر آنا بھی ضروری ہے . زیادہ دھکنے والا بالوں کا اسٹائل اور بالیان پہننے سے پرہیز کریں
فاصلہ
منہ اور کیمرے كے درمیان 5-7 فٹ یا 1.5-2 میٹر کا فاصلہ ہونا چاہیے . اِس بات کا میں جسم کا اوپر کا حصہ اور شولڈر فریم میں ضرور آئے . سَر اور بال واضح نظر آنے چاہیے . تھوڑا تھوڑا فاصلہ تبدیل کرکے کچھ تصاویر لیں .
چہرہ
.اس بندے کو کیمرے کی طرف دیکھنا لازمی ہے . ان كے چہرے كے غیر جانبدار تاثرات ہونے چاہیے یعنی وہ ہنس نہ رہیں ہوں ، منہ بندھ ہو اور آنکھیں صاف واضح ہونی چاہیے
.کچھ تصاویر فلیش كے ساتھ اور کچھ فلیش بغیر لیں
.کچھ تصاویر فاصلہ ، جسم کی ترتیب اور روشنی تبدیل کر کر كے لیں . کچھ تصاویر فلیش كے ساتھ اور کچھ فلیش كے بغیر لیں
تصویر میں تبدیلیاں نہ کریں
سائٹ پر تصویر ڈالنے سے پہلے ہرگز کسی بھی سافٹ ویئر سے تصویر تبدیلیاں نہ کریں .